QR codeQR code

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کی بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

16 May 2024 گھنٹہ 18:50

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر چین کے 2 روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔


روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر چین کے 2 روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ چین روس کا ہمیشہ ایک اچھا پڑوسی، دوست اور باہمی اعتماد کا شراکت دار رہے گا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت پرتپاک اور دوستانہ رہی۔ چینی صدر سے یوکرین بحران، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری پر بات کی۔

ولادیمر پیوٹن کا کہنا تھا کہ چین اور روس پُرامن جوہری تعاون کو گہرا کر رہے ہیں، روس اور چین لاجسٹک کوریڈور تیار کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھتے ہیں کہ ایشیا پیسیفک خطے میں قابل اعتماد سیکیورٹی ڈھانچہ تیار کرنا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 635560

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/635560/روس-کے-صدر-ولادیمر-پیوٹن-کی-بیجنگ-میں-چین-شی-جن-پنگ-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com