QR codeQR code

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا نئی پارلیمنٹ کے آغاز پر پیغام/ایرانی قوم کے اندر موجود امید کا دیا مزید روشن کرے

27 May 2024 گھنٹہ 17:40

ایرانی پارلیمنٹ کا 12واں دور پیر کی صبح شروع ہوا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ کے نئے دور کے آغاز کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔


رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئی پارلیمنٹ کے آغاز کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی قوم کے اندر موجود امید کا دیا مزید روشن کرے۔

ایرانی پارلیمنٹ کا 12واں دور پیر کی صبح شروع ہوا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ کے نئے دور کے آغاز کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ قوم میں امید اور حوصلہ بڑھا سکتی ہے۔ عوام کے درمیان ہمدردی اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا پارلیمنٹ کی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کا حلف کوئی دکھاوا نہیں ہے بلکہ یہ ایک سچااور سنجیدہ  حلف ہے جو انہیں اپنی ذمہ داری کی طرف متوجہ کراتا ہے۔

رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہر رکن پوری قوم کا نمائندہ ہے اور نمائندے کا بنیادی کام قومی مفادات کا حصول ہے۔

اپنے پیغام میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید صدر رئیسی، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی تشییع جنازہ میں ایرانی قوم کی تاریخی شرکت کو سراہا جو گزشتہ ہفتے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 637072

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/637072/رہبر-معظم-انقلاب-اسلامی-کا-نئی-پارلیمنٹ-کے-آغاز-پر-پیغام-ایرانی-قوم-اندر-موجود-امید-دیا-مزید-روشن-کرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com