QR codeQR code

القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی کی عبوری وزیرخارجہ باقری کنی سے ملاقات

29 May 2024 گھنٹہ 13:57

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

القدس فورس کے سربراہ نے عبوری وزیرخارجہ باقری کنی سے ملاقات کی اور شہید عبداللہیان کی خطے میں مقاومت کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دروان جنرل قاآنی نے شہید وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کو ان کی بہترین سفارتکاری اور فلسطین سمیت خطے کے مستضعفین کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر عبوری وزیرخارجہ علی باقری نے جنرل قاآنی کی وزارت خارجہ آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی اور سفارتی شعبوں کے درمیان ہماہنگی اور تعاون ملکی ترقی کے دو پر ہیں جن کے ذریعے ملک ترقی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقاومت صرف ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد کی تحریک نہیں ہے بلکہ یہ ایک کامیاب اور کارامد حکومت کا عملی نمونہ ہے۔

خبر کا کوڈ: 637317

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/637317/القدس-فورس-کے-سربراہ-میجر-جنرل-اسماعیل-قاآنی-کی-عبوری-وزیرخارجہ-باقری-کنی-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com