QR codeQR code

رفح میں گزشتہ دنوں شہید ہونے والوں کی زیادہ تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے

31 May 2024 گھنٹہ 12:10

 یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ عالمی برادری رفح میں صہیونی حکومت کے مظالم کا مشاہدہ کررہی ہے۔ فلسطینی عوام پر انسانیت سوز مظالم جاری ہیں۔


یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ بعض مغربی ممالک اسرائیل کے خلاف عرب ممالک سے زیادہ مضبوط موقف رکھتے ہیں۔

 یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ عالمی برادری رفح میں صہیونی حکومت کے مظالم کا مشاہدہ کررہی ہے۔ فلسطینی عوام پر انسانیت سوز مظالم جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رفح کو غزہ کا پر امن ترین علاقہ قرار دیا جاتا تھا لیکن صہیونی فوج نے درجنوں بچوں کو نیند کی حالت میں موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ حملے میں ایک ہزار پونڈ وزنی امریکی بم استعمال ہوئے۔ 

الحوثی نے کہا کہ رفح میں گزشتہ دنوں شہید ہونے والوں کی زیادہ تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ بمباری کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے شہداء کی لاشیں ٹکڑوں میں بٹ گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ متعدد مغربی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کئے ہیں۔ صہیونی حکومت کے معاملے میں بعض مغربی کا رویہ زیادہ سخت ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض عرب ممالک آج بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصر آج بھی کشتیوں کے ذریعے اسرائیل تک تجارتی سامان پہنچا رہا ہے۔ مصر اگر اس سلسلے کو روک دے تو یمنی عوام کی حمایت حاصل کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 637478

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/637478/رفح-میں-گزشتہ-دنوں-شہید-ہونے-والوں-کی-زیادہ-تعداد-بچوں-اور-خواتین-پر-مشتمل-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com