QR codeQR code

امام خمینی کی فکر قرآنی بصیرت سے ماخوذ تھی

2 Jun 2024 گھنٹہ 15:43

الموسوی نے مزید کہا: امام خمینی (رح) نے مظلوموں اور محروموں کے درد کو چھو لیا اور اپنی زندگی اپنے لوگوں اور دنیا کے تمام مظلوموں کی خدمت کے لیے وقف کردی تاکہ خدا کا قرب حاصل کیا جاسکے۔


حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس موسوی کی بہن ھدی الموسوی نے بین الاقوامی ویبینار "امام خمینی (رح)،وحدت و مقاومت کے پرچم بردار" میں بیان کیا جو آج اتوار کے روز عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔سب سے پہلے، میں امام زمان (ع) اور رہبر معظم امام خامنہ ای سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قائدین ہم سے دور ہیں لیکن ان کی روحیں ہمارے ساتھ ہیں۔ وہ روح اور افکار جن کی جڑیں اسلامی انقلاب اور اس مزاحمت میں ہیں جس کی بنیاد مستند محمدی اسلامی فکر کے علمبردار اور خدا کے احکام کو نافذ کرنے والے امام خمینی (رح) نے رکھی تھی۔ .

انہوں مزید کہا: امام خمینی (رہ) نے قرآن کریم کی فکر اور روح کو زمین پر خدا کے نام کو سربلند کرنے اور طاغوت کو نیست و نابود کرنے اور صیہونی تسلط کو ختم کرنے کے لئے بیان کیا۔

الموسوی نے مزید کہا: امام خمینی (رح) نے مظلوموں اور محروموں کے درد کو چھو لیا اور اپنی زندگی اپنے لوگوں اور دنیا کے تمام مظلوموں کی خدمت کے لیے وقف کردی تاکہ خدا کا قرب حاصل کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی کی فکر دینی اور قرآنی بصیرت سے ماخوذ تھی۔ پوری بیداری اور قوم کے ساتھ دردمندی کے ساتھ انہوں نے امت اسلامیہ کے اصل دشمنوں کا تعارف نعروں میں نہیں بلکہ حقیقی وضاحت کے ساتھ کرایا کہ امریکہ بڑا شیطان ہے۔


خبر کا کوڈ: 637763

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/637763/امام-خمینی-کی-فکر-قرآنی-بصیرت-سے-ماخوذ-تھی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com