QR codeQR code

یمن کا بحیرہ احمر میں امریکہ کے تین بحری جہازوں کو متعدد ڈرونز کے ذریعے حملہ

6 Jun 2024 گھنٹہ 17:40

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں واقع رفح شہر پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہم نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے تین بحری جہازوں کو متعدد ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں تین امریکی بحری جہازوں کو اپنےحملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں واقع رفح شہر پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہم نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے تین بحری جہازوں کو متعدد ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج نے کہا ہے کہ جب تک غاصب صیہونی حکومت غزہ پٹی پر اپنے حملے بند نہیں کرے گی تب تک وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی جانب جانے والے ہر بحری جہاز کو بحیرہ احمر میں اپنے حملوں کا نشانہ بناتی رہے گی۔

خبر کا کوڈ: 638184

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/638184/یمن-کا-بحیرہ-احمر-میں-امریکہ-کے-تین-بحری-جہازوں-کو-متعدد-ڈرونز-ذریعے-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com