QR codeQR code

حماس اور اسلامی جہاد: حزب اللہ کے شہید کمانڈر کا مزاحمتی عمل میں نمایاں کردار تھا

12 Jun 2024 گھنٹہ 18:50

حماس تحریک نے بھی القدس اور مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے راستے میں حاج ابو طالب کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور الاقصی طوفان کی لڑائی کے دوران حزب اللہ کے بھائیوں اور لبنانی اسلامی مزاحمت کی کوششوں، تعاون اور حمایت کو سراہا۔


حماس اور اسلامی جہاد کی تحریکوں نے لبنان اور فلسطین کے دفاع میں حزب اللہ کے شہید سینئر کمانڈر "طالب سمیع عبد اللہ" (حاج ابو طالب) کے کردار کی تعریف کی۔

اسلامی جہاد اور حماس تحریکوں نے آج (بدھ) کو حزب اللہ کے سینئر کمانڈر "طالب سامی عبداللہ"(ابو طالب) کی شہادت کی تعزیت "سید حسن نصر اللہ"لبنانی اسلامی مزاحمتی مجاہدوں اور لبنان کے عوام کو پیش کی۔

اسلامی جہاد نے تاکید کی کہ شہید حاج ابو طالب نے مزاحمتی عمل بالخصوص غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اس ملک اور فلسطینی قوم کے دفاع کے لیے لبنان کے جنوبی محاذ میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے بہادرانہ جنگ میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا۔

حماس تحریک نے بھی القدس اور مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے راستے میں حاج ابو طالب کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور الاقصی طوفان کی لڑائی کے دوران حزب اللہ کے بھائیوں اور لبنانی اسلامی مزاحمت کی کوششوں، تعاون اور حمایت کو سراہا۔

اس تحریک نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی حمایت، بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی مدد کرنے اور صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں شہید ہونے والے تمام شہداء کی پاکیزہ روحوں کو بھی سلام پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 638984

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/638984/حماس-اور-اسلامی-جہاد-حزب-اللہ-کے-شہید-کمانڈر-کا-مزاحمتی-عمل-میں-نمایاں-کردار-تھا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com