QR codeQR code

عدلیہ کو چاہئے کہ کسی قسم کی رعایت کے بغیر شجاعت کے ساتھ عدالت جاری کریں

22 Jun 2024 گھنٹہ 14:49

ایرانی عدلیہ کے عہدیداروں نے شہید آیت اللہ بہشتی اور ان کے 72 ساتھیوں کے شہادت کی برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔


رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے عدلیہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ صدارتی امیدوار انتخابی مباحثوں کے دوران دشمن کو خوش کرنے والے بیانات سے گریز کریں۔

ایرانی عدلیہ کے عہدیداروں نے شہید آیت اللہ بہشتی اور ان کے 72 ساتھیوں کے شہادت کی برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای  نے کہا کہ قومی ذرائع ابلاغ میں صدارتی امیدواروں کے درمیان انتخابی مناظرہ خوش اسلوبی کے ساتھ ہورہا ہے۔ اس کی وجہ سے عوام کو امیدواروں کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔

صدارتی امیدواروں سے یہی نصیحت کرتا ہوں کہ مباحثے کے دوران کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے دشمن کو خوشی کا موقع مل جائے۔

رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ججوں اپنے فیصلوں کو انسانی حقوق کے مغربی نظریات پر استوار نہ کریں۔ عدلیہ کے سربراہ کو چاہئے کہ ہمیشہ میدان میں جاکر خود کاموں کی نگرانی کرے تاکہ بہتر نتیجہ مل سکے۔ عدلیہ کو چاہئے کہ کسی قسم کی رعایت کے بغیر شجاعت کے ساتھ عدالت جاری کریں۔


خبر کا کوڈ: 640052

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/640052/عدلیہ-کو-چاہئے-کہ-کسی-قسم-کی-رعایت-کے-بغیر-شجاعت-ساتھ-عدالت-جاری-کریں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com