یمنی فوج کے حملہ کا خوف،امریکی بحری بیڑے آئزن ہاور نے بحیرہ احمر کا خفت اور ذلت کے ساتھ علاقہ چھوڑدیا
یمنی فوج کی طرف سے مسلسل خطرات کے پیش نظر امریکی بحری بیڑے آئزن ہاور نے بحیرہ احمر کا علاقہ ترک کردیا ہے۔
یمنی فوج کی جانب سے مسلسل دھمکیوں اور خطرات کے پیش نظر بحیرہ احمر میں تعیینات امریکی بحری بیڑے آئزن ہاور نے خفت اور ذلت کے ساتھ علاقہ چھوڑدیا ہے۔
فاکس نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز کی بحیرہ احمر سے روانگی کے بعد متبادل کشتی کا انتظام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یمنی فوج نے گذشتہ تین ہفتوں سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں تعیینات امریکی اور برطانوی افواج میں مسلسل حملے کئے ہیں۔
دوسری طرف امریکی بحری ادارے نے کہا ہے کہ ابھی تک امریکی بحری بیڑے کے متبادل جہاز کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یمنی فوج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے حملے ختم نہیں ہوں گے، صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملے جاری رہیں گے۔