حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے اثرات تباہ کن ہوسکتے ہیں،امریکی چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف
امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے جنگ چھڑنے کی صورت میں مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
امریکی فوج کے اعلی اہلکار جنوبی لبنان میں حزب اللہ پر صہیونی حملے سے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
امریکی فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے سربراہ جنرل سی کیو براؤن نے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے اثرات تباہ کن ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے صہیونی رہنماوں کو تاکید کی کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر حملہ خطے میں جنگ کی آگ کو مزید بھڑکا سکتا ہے۔ اگر حزب اللہ کو سنگین خطرہ لاحق ہوا تو ایران بھی میدان میں کود سکتا ہے۔
امریکی فوجی رہنما نے کہا کہ حزب اللہ کی فوجی اور دفاعی طاقت حماس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ حزب اللہ کو خطرہ ہونے کی صورت میں ایران پہلے سے زیادہ حمایت کرے گا۔
غزہ میں مسلسل ناکامی کے بعد صہیونی حکومت شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی کوشش کررہی ہے۔ مبصرین کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں حیفا اور دیگر شہروں میں اسرائیلی تجارتی اور دفاعی تنصیبات سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔