QR codeQR code

عراقی مقاومت کا لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ

25 Jun 2024 گھنٹہ 15:44

عراقی مقاومتی تنظیم عصائب اھل الحق کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان پر جارحیت کی صورت میں امریکی مفادات کو سخت نقصان پہنچائیں گے۔


عراقی مقاومتی تنظیم عصائب اھل الحق کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان پر جارحیت کی صورت میں امریکی مفادات کو سخت نقصان پہنچائیں گے۔

عراقی مقاومت نے لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ کیا ہے۔

عصائب اھل الحق کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ لبنان پر صہیونی حملے کی حمایت کرے تو عراق اور خطے میں امریکی مفادات اور تنصیبات کو آگ لگادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان پر حملے سے انتہاپسند صہیونی حکومت کو پچھتاوے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو مطلع کیا ہے کہ حزب اللہ پر حملے کی صورت میں ایسے ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں جن کو اب تک استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

صہیونی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی حکام حملے کی صورت میں جنگ کو طول دینے کے بجائے مختصر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 640414

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/640414/عراقی-مقاومت-کا-لبنان-کے-خلاف-جنگ-کی-صورت-میں-امریکہ-اور-اسرائیل-کو-سخت-انتباہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com