QR codeQR code

یمنی افواج کے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ چار بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملہ

2 Jul 2024 گھنٹہ 17:06

یحیی سریع نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کنٹینر جہاز MSC یونیفک، آئل ٹینکرز ڈیلونکس اور لکی سلور، اور اینول پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا جو برطانوی بحریہ کا حصہ ہے۔


 یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے جمعہ کی رات کہا ہے کہ انہوں نے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ چار بحری جہازوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

یحیی سریع نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کنٹینر جہاز MSC یونیفک، آئل ٹینکرز ڈیلونکس اور لکی سلور، اور اینول پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا جو برطانوی بحریہ کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ان جہازوں پر حملہ کرنے کے لیے کروز میزائلوں کا استعمال کیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم ایس سی یونیفائیڈ نامی کنٹینر جہاز بحیرہ عرب میں، ڈیلونکس آئل ٹینکر بحیرہ احمر میں ، لکی سلور آئل ٹینکر بحیرہ روم میں اور اینول پوائنٹ جہاز بحر ہند میں نشانہ بنایا گيا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈیلونکس جہاز پر یہ دوسرا حملہ تھا۔


خبر کا کوڈ: 641245

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641245/یمنی-افواج-کے-امریکہ-برطانیہ-اور-صیہونی-حکومت-سے-وابستہ-چار-بحری-جہازوں-پر-میزائلوں-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com