>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - عراقی مزاحمت و یمنی فوج کا اسرئیل کے خلاف مشترکہ آپریشن - پرنٹ کریں

QR codeQR code

عراقی مزاحمت و یمنی فوج کا اسرئیل کے خلاف مشترکہ آپریشن

3 Jul 2024 گھنٹہ 15:48

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی مزاحمتی  نے مقبوضہ بندرگاہ حیفا میں ایک اہم صہیونی ہدف کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔


عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے بدھ کی صبح کہا کہ اس نے یمن کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت کے اہداف کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی مزاحمتی  نے مقبوضہ بندرگاہ حیفا میں ایک اہم صہیونی ہدف کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اس بیان میں قابض حکومت کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی کے عوام کی صیہونیوں کے ہاتھوں ان کی نسل کشی کے خلاف حمایت میں کیا گیا ہے۔

عراقی مزاحمت نے حیفا میں جارحیت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لیے راکٹ داغے جانے کے لمحے کا ویڈیو کلپ بھی شائع کیا۔

ایک گھنٹہ قبل یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے مقبوضہ بندرگاہ حیفا میں صیہونی حکومت کے اہم ہدف کے خلاف میزائل آپریشن کا اعلان کیا تھا۔

عراقی اسلامی مزاحمتی گروپ نے اس سے قبل غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں مختلف ڈرون آپریشنز کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں اہم صیہونی اہداف پر حملے کیے تھے۔


خبر کا کوڈ: 641382

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641382/عراقی-مزاحمت-یمنی-فوج-کا-اسرئیل-کے-خلاف-مشترکہ-آپریشن

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com