QR codeQR code

حماس کی صیہونی حکومت کی جنگ بندی کی تجویز کا جواب دیئے جانے کی تصدیق

4 Jul 2024 گھنٹہ 14:01

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے بدھ کی شب اس بات کی تصدیق کی کہ حماس نے صیہونی حکومت کو ثالثی کرنے والے ممالک کے ذریعے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مجوزہ پیکیج پر اپنا جواب دے دیا ہے۔ 

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی جنگ بندی کی تجویز کا جواب دیئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ 

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے بدھ کی شب اس بات کی تصدیق کی کہ حماس نے صیہونی حکومت کو ثالثی کرنے والے ممالک کے ذریعے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مجوزہ پیکیج پر اپنا جواب دے دیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہماری بڑی خواہش ہے کہ ہم جنگ کو روکنے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچیں اور ہم ثالثی کرنے والے ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

حماس کے اس سینئر عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم نے فلسطینی قوم کے خلاف جارحیت کو روکنے کے مقصد سے ثالثی کرنے والے بردار ممالک کے ساتھ کچھ تبادلہ خیالات کئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے چند گھنٹے قبل موساد کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ثالثی کرنے والے ممالک نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کے حوالے سے حماس کا جواب اسرائیل کو پہنچا دیا ہے۔

خبر کا کوڈ: 641447

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641447/حماس-کی-صیہونی-حکومت-جنگ-بندی-تجویز-کا-جواب-دیئے-جانے-تصدیق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com