QR codeQR code

پاکستانی صدر کی نو منتخب ایرانی ہم منصب کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

6 Jul 2024 گھنٹہ 16:06

اپنے پیغام میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔


پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے اپنے نو منتخب ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے اپنے نو منتخب ایرانی ہم منصب ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے نئے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت کے دوران ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے ایرانی قوم کے منتخب نمائندوں کے ساتھ تعاون کے منتظر  ہیں۔


خبر کا کوڈ: 641709

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641709/پاکستانی-صدر-کی-نو-منتخب-ایرانی-ہم-منصب-کو-صدارتی-انتخابات-میں-کامیابی-پر-مبارکباد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com