QR codeQR code

غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں دس صہیونی فوجی ہلاک

6 Jul 2024 گھنٹہ 18:22

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں تنظیم کے جوانوں نے حملہ کرکے دس اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔


غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں دس صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

 غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان سخت تصادم ہورہا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں تنظیم کے جوانوں نے حملہ کرکے دس اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں صہیونی فوجی ایک عمارت میں پناہ لئے ہوئے تھے۔ القسام کے جانبازوں نے ٹی بی جی مارٹر گولوں سے عمارت کو نزدیک سے نشانہ بنایا جس کی وجہ سے عمارت میں موجود دس اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹر علاقے میں آئے اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کردیا۔

درایں اثناء القسام نے کہا ہے کہ الشجاعیہ میں ہی یاسین 105 میزائل سے حملہ کرکے اسرائیلی مرکاوا ٹینک تباہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 641719

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641719/غزہ-میں-القسام-بریگیڈ-کے-حملے-دس-صہیونی-فوجی-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com