QR codeQR code

صدارتی امیدوار سعید جلیلی کی نو منتخب صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

7 Jul 2024 گھنٹہ 17:10

اس  پر خلوص ملاقات میں سعید جلیلی نے ایک بار پھر  پزشکیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ملک کے اہم مسائل اور ان کے حل  کے بارے میں اپنے خیالات کی وضاحت کی۔


حالیہ صدارتی انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہے صدارتی امیدوار سعید جلیلی نے ہفتہ کی رات نو منتخب صدر  مسعود  پزشکیان  کے دفتر جاکر ان سے  ملاقات اور گفتگو کی۔

اس  پر خلوص ملاقات میں سعید جلیلی نے ایک بار پھر  پزشکیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ملک کے اہم مسائل اور ان کے حل  کے بارے میں اپنے خیالات کی وضاحت کی۔

اس  ملاقات میں نو منتخب صدر نے بھی کہا: کامیابی کے لیے صرف منصوبہ بندی ہی کافی  نہیں ہے، بلکہ ماہر، پڑھے لکھے اور کام و محنت میں یقین رکھنے والے لوگوں کی خدمات حاصل کرنا، منصوبوں پر عمل در آمد کی ضمانت ہے۔

 نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ  سعید  جلیلی کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہيں۔

قابل ذکر ہے کہ مسعود پزشکیان 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی اکثریت سے عوام کے منتخب صدر بن گئے۔

ایران کے الیکشن کمیشن  کے ترجمان محسن اسلامی نے صدارتی انتخابات کے 14ویں مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جسکے مطابق، مسعود پزشکیان  ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر عوام کے منتخب صدر بن گئے۔


خبر کا کوڈ: 641865

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641865/صدارتی-امیدوار-سعید-جلیلی-کی-نو-منتخب-صدر-مسعود-پزشکیان-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com