QR codeQR code

رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی قائم مقام صدر اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات

7 Jul 2024 گھنٹہ 18:11

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ شہید رئیسی کھل کر بات کرتے تھے اور اپنی بات پر قائم رہتے تھے۔ منتخب ہونے کے فورا بعد ملکوں کے ساتھ تعلقات اور مذاکرت کے بارے میں جو کہا اسی پر قائم رہے۔


رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قائم مقام صدر اور ان کی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا کہ شہید رئیسی کی حکومت میں فعالیت، امیدآفرینی اور تحرک پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر اور ان کی کابینہ کے اراکین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ شہید صدر رئیسی نے دن رات عوام کی مشکلات حل کرنے کے لیے کوششیں کیں۔ انہوں نے اپنے عمل اور کردار سے ملک کے منتخب صدر کے لئے ایک نمونہ قائم کیا۔

رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کام، امید اور تحرک کو شہید صدر رئیسی کی حکومت کی خصوصیات قرار دیتے ہوئے کہا شہید رئیسی روشن مستقبل پر یقین رکھتے تھے اور اپنے اہداف کے حصول کے لئے یقین کے ساتھ عمل کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام یہی تعلیم دیتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے ساتھ رہنا چاہئے۔ حضرت علی علیہ السلام نے مالک اشتر کے نام اپنے خط میں یہی لکھا تھا۔ شہید رئیسی ان تعلیمات پر عمل کرتے تھے۔ عوامی ہونا شہید رئیسی کی خصوصیت تھی۔ وہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کی مشکلات کو درک کرتے تھے۔

رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ شہید رئیسی کی دوسری خصوصیت ملکی وسائل پر اعتماد کرنا تھا۔ اکثر حکومتی شخصیات سے اس حوالے سے گفتگو ہوتی تھی اور سب اس سے اتفاق کرتے تھے تاہم شہید رئیسی نے پوری ہمت کے ساتھ اس پر عمل کیا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ شہید رئیسی کھل کر بات کرتے تھے اور اپنی بات پر قائم رہتے تھے۔ منتخب ہونے کے فورا بعد ملکوں کے ساتھ تعلقات اور مذاکرت کے بارے میں جو کہا اسی پر قائم رہے۔


خبر کا کوڈ: 641868

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641868/رہبر-معظم-آیت-اللہ-العظمی-سید-علی-خامنہ-کی-قائم-مقام-صدر-اور-ان-کابینہ-کے-اراکین-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com