QR codeQR code

ایرانی وزیر دفاع جنرل آشتیانی کی صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈاکٹر پزشکیان کو مبارک باد

7 Jul 2024 گھنٹہ 18:33

ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل رضا آشتیانی نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو مبارک باد پیش کی ہے۔


ایرانی وزیر دفاع جنرل آشتیانی نے صدارتی الیکشن میں کامیابی پر ڈاکٹر پزشکیان کو مبارک باد پیش کی۔

ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل رضا آشتیانی نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 16 ملین سے زیادہ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے حریف سعید جلیلی نے 13 ملین سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔

پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا تھا۔

مئی میں شہید صدر رئیسی کو فضائی حادثہ پیش آنے کے بعد ایرانی میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 641870

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641870/ایرانی-وزیر-دفاع-جنرل-آشتیانی-کی-صدارتی-الیکشن-میں-کامیابی-پر-ڈاکٹر-پزشکیان-کو-مبارک-باد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com