QR codeQR code

70 فیصد صیہونیوں کو غزہ کی جنگ میں یقینی فتح کی کوئی امید نہیں ہے

7 Jul 2024 گھنٹہ 20:42

غزہ جنگ کے 9 ماہ کے بعد صیہونی حکومت کے چینل 12 نے آج صیہونیوں کے درمیان کئے جانے والے  ایک سروے کی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق تقریباً 70 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ موجودہ اسرائیلی کابینہ کی طرف سے غزہ جنگ کا  مینیجمنٹ  "خراب" ہے۔


صیہونی حکومت کے چینل 12 نے ہفتہ کے روز ایک سروے شائع کیا جس میں تقریباً 70 فیصد صیہونیوں نے اس بات پر زور دیا کہ انہیں غزہ کی جنگ میں یقینی فتح کی کوئی امید نہیں ہے اور ان میں سے 68 فیصد نے اس جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کی کارکردگی کو انتہائی برا قرار دیا ہے۔

غزہ جنگ کے 9 ماہ کے بعد صیہونی حکومت کے چینل 12 نے آج صیہونیوں کے درمیان کئے جانے والے  ایک سروے کی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق تقریباً 70 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ موجودہ اسرائیلی کابینہ کی طرف سے غزہ جنگ کا  مینیجمنٹ  "خراب" ہے۔

اس چینل  کے مطابق، زیادہ تر صہیونی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جنگ سے متعلق کارکردگی کے بارے میں  اچھا نظریہ نہيں رکھتے۔

 چنانچہ صرف 28 فیصد کا خیال ہے کہ جنگ میں نیتن یاہوکی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

سروے کے مطابق 46 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وزیرجنگ  یوو گالانٹ نے جنگ کو خراب طریقے  آگے بڑھایا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا اسرائیل جنگ میں مکمل فتح کے قریب ہے، 68  فیصد نے کہا کہ اسرائيل کی  فتح کا "امکان نہیں"، 23 فیصد  نے کہا کہ یہ قریب ہے، اور  7 فیصد  نے کوئی رائے نہیں ظاہر کی


خبر کا کوڈ: 641887

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/641887/70-فیصد-صیہونیوں-کو-غزہ-کی-جنگ-میں-یقینی-فتح-کوئی-امید-نہیں-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com