QR codeQR code

لقسام بریگیڈ کی غزہ میں متعدد کارروائیوں میں قابض فوجیوں کی ہلاکت

10 Jul 2024 گھنٹہ 16:33

القسام بریگیڈ نے قابض فوجیوں کے ایک گروہ کو جو غزہ کے الشجاعی محلے میں ایک عمارت کے اندر چھپا ہوا تھا،  TBG راکٹ سے نشانہ بنایا۔


 شہید عزالدین القسام بریگیڈ کی غزہ کے تل الھوی اور الشجاعیہ محلوں میں متعدد کارروائیوں میں کئی قابض فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

القسام بریگیڈ نے قابض فوجیوں کے ایک گروہ کو جو غزہ کے الشجاعی محلے میں ایک عمارت کے اندر چھپا ہوا تھا،  TBG راکٹ سے نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈ نے مغربی غزہ میں تل الھوی محلے میں ایک صیہونی فوجی کو بھی ہلاک کیا۔

قابض صیہونی فوجیوں کا ایک گروپ جو شجاعیہ محلے میں الھواشی مسجد کے پاس ایک عمارت کے اندر گھات لگائے ہوئے تھا، القسام بریگیڈ کے ٹینڈم راکٹوں کا نشانہ بنا۔

چند گھنٹے قبل القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم نے مشرقی غزہ میں واقع الشجاعیہ محلے میں بغداد اسٹریٹ میں الیاسین 105 راکٹوں سے  چار صیہونی مرکاوا 4 ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ .


خبر کا کوڈ: 642233

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/642233/لقسام-بریگیڈ-کی-غزہ-میں-متعدد-کارروائیوں-قابض-فوجیوں-کی-ہلاکت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com