QR codeQR code

روس اور ایران کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط جلد کیے جائیں گے

10 Jul 2024 گھنٹہ 19:37

روسی صدر کے افغانستان کے لئے ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جامع شراکت داری کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 


افغانستان کے لیے روس کے خصوصی صدارتی نمائندے نے کہا کہ روس اور ایران کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر جلد از جلد دستخط کیے جائیں گے۔

روسی صدر کے افغانستان کے لئے ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جامع شراکت داری کے معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سفارتی ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ نومنتخب ایرانی صدر نے روسی ہم منصب پوٹن کے ساتھ ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے روس کے شہر کازان میں ہونے والے برکس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط پر آمادگی ظاہر کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 642240

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/642240/روس-اور-ایران-کی-جامع-اسٹریٹجک-شراکت-داری-کے-معاہدے-پر-دستخط-جلد-کیے-جائیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com