QR codeQR code

نومنتخب ایرانی صدر کا حماس کے اعلی رہنما کے نام اپنے پیغام،فلسطینیوں کی حمایت جارہی رہے گی

11 Jul 2024 گھنٹہ 13:59

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام اپنے پیغام میں فلسطینی عوام اور مقاومت کی کامیابی تک ایران اپنی وسیع حمایت جاری رکھے گا۔


نومنتخب ایرانی صدر نے حماس کے اعلی رہنما کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملنے حمایت جاری رکھیں گے۔

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام اپنے پیغام میں فلسطینی عوام اور مقاومت کی کامیابی تک ایران اپنی وسیع حمایت جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جناب اسماعیل ہنیہ

سربراہ سیاسی دفتر حماس فلسطین

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

صدارتی انتخابات میں کامیابی کی مناسبت سے آپ کے محبت بھرے پیغام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 

اسلامی جمہوری ایران امام خمینی کی فرمودات اور رہبر معظم کی بابصیرت قیادت میں فلسطینی قوم کو نسل پرست اور غاصب صہیونی حکومت پر فتح حاصل ہونے تک ان کی حمایت کو اپنا اسلامی اور انسانی وظیفہ سمجھتا ہے اور اس حمایت کو جاری رکھے گا۔

مجھے اطمینان ہے کہ فلسطینی قوم کی استقامت اور مجاہدین کی قربانی کے نتیجے میں فلسطین کو اللہ کے فضل سے فتح نصیب ہوگی۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ فلسطینی عوام کو عزت و آزادی، مجاہدین کو فتح اور شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت کرے۔

مسعود پزشکیان


خبر کا کوڈ: 642297

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/642297/نومنتخب-ایرانی-صدر-کا-حماس-کے-اعلی-رہنما-نام-اپنے-پیغام-فلسطینیوں-کی-حمایت-جارہی-رہے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com