QR codeQR code

ایران کے لیے برکس ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا یہ بہت اچھا موقع ہے

11 Jul 2024 گھنٹہ 14:00

 پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد قالیباف نے کہا: اس اجلاس سے  ہمارا ایک مقصد یہ ہے کہ ہم بہت سے معاہدوں پر عمل در آمد کی کوشش کر سکیں۔  


برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ ہونے سے قبل مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے برکس ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا یہ بہت اچھا موقع ہے۔

 پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد قالیباف نے کہا: اس اجلاس سے  ہمارا ایک مقصد یہ ہے کہ ہم بہت سے معاہدوں پر عمل در آمد کی کوشش کر سکیں۔  

برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس روانہ ہونے سے قبل  اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا: گزشتہ سال ایران تین دیگر ممالک کے ساتھ برکس کا رکن بنا۔ لہذا، برکس  فورم میں یہ ہماری پہلی  باضابطہ شرکت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: روس نے ایک پہل کی ہے۔ اس  اجلاس کے بعد ایک اور  اجلاس ہوگا   جس کے لئے  قزاقستان، قرقیزستان ، تاجکستان، آذربائیجان، آرمینیا، بیلاروس اور تنزانیہ کو آئی پی یو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم برکس اجلاس کے علاوہ رکن ملکوں کے وفود سے الگ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ ایران ر روس کے درمیان اہم تجارتی معاہدے ہيں اور شمال جنوب کوریڈور ہم دونوں ملکوں کے لئے ایک غیر معممولی موقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 642298

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/642298/ایران-کے-لیے-برکس-ممالک-ساتھ-تعلقات-کو-فروغ-دینے-کا-یہ-بہت-اچھا-موقع-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com