QR codeQR code

صیہونی حکومت کے طیاروں نے ہفتے کی شام یمن کے مغرب میں ساحلی شہر الحدیدہ پر حملہ

20 Jul 2024 گھنٹہ 21:47

ایک امریکی اہلکار نے عبرانی ویب سائٹ "والا" کو انٹرویو دیتے ہوئے الحدیدہ پر اسرائیلی F-35 جنگی طیاروں کے حملے کی تصدیق کی اور ان حملوں کو تل ابیب پر ڈرون حملے کا ردعمل قرار دیا۔


صیہونی حکومت کے طیاروں نے ہفتے کی شام یمن کے مغرب میں ب ساحلی شہر الحدیدہ پر حملہ کیا۔

اس حملے میں قابض حکومت کے طیاروں نے ایک آئل ٹینک کو نشانہ بنایا جس سے  اطراف کے  علاقوں میں  بھیانک آگ لگ گئی۔

یمنی میڈیا نے بتایا کہ یہ حملہ ایف 35 جنگی طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کئ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ایک امریکی اہلکار نے عبرانی ویب سائٹ "والا" کو انٹرویو دیتے ہوئے الحدیدہ پر اسرائیلی F-35 جنگی طیاروں کے حملے کی تصدیق کی اور ان حملوں کو تل ابیب پر ڈرون حملے کا ردعمل قرار دیا۔

اس امریکی اہلکار کے مطابق اسرائیلی حکومت نے یہ حملہ تل ابیب پر جمعہ کو کیے گئے ڈرون حملے کے جواب میں کیا ہے۔

صیہونی حکومت کا یہ جارحانہ حملہ ایسے حالات میں  ہوا ہے  کہ جب جمعہ کی صبح ایک ڈرون تل ابیب کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور امریکی سفارت خانے کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔

یمنی مسلح افواج نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ تل ابیب اب صہیونیوں کے لیے غیر محفوظ ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا کہ اب ابیب (یافا) اب سے یمنی ہتھیاروں کے نشانے پر ہے۔


خبر کا کوڈ: 643259

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/643259/صیہونی-حکومت-کے-طیاروں-نے-ہفتے-کی-شام-یمن-مغرب-میں-ساحلی-شہر-الحدیدہ-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com