QR codeQR code

صہیونی حکومت کا یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملہ قابل مذمت ہے

21 Jul 2024 گھنٹہ 19:10

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گذشتہ روز صہیونی حکومت کی جانب سے یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کا یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گذشتہ روز صہیونی حکومت کی جانب سے یمنی بندرگاہ الحدیدہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی غیور قوم نے غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت کا جواب دیا ہے۔ یمنی بندرگاہ پر حملہ اور بے گناہوں کی شہادت سے صہیونی حکومت کا حقیقی چہرہ مزید آشکار ہوا ہے۔ صہیونی حکومت پورے خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنا چاہتی ہے۔

کنعانی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی حقیقی وجہ سے غزہ میں فلسطینی عوام کا ظالمانہ محاصرہ ہے۔ جب تک غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر صہیونی مظالم ختم نہیں ہوں گے، خطے میں کشیدگی باقی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر حملے میں اسرائیل کے علاوہ امریکہ اور اس کے حامی ممالک بھی شریک ہیں۔

کنعانی نے الحدیدہ میں صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 643376

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/643376/صہیونی-حکومت-کا-یمنی-بندرگاہ-الحدیدہ-پر-حملہ-قابل-مذمت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com