QR codeQR code

ایران کے وزیر داخلہ کا دورہ عراق

22 Jul 2024 گھنٹہ 14:22

اس دو روزہ دورے کے دوران وحیدی عراق کی ہمسایہ ممالک کی منشیات کے خلاف جنگ سے متعلق دوسری علاقائی کانفرنس میں شریک ممالک کے وزراء کے ساتھ خطے میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کے حوالے سے بات چیت کرے گے۔


ایران کے وزیر داخلہ عراق کے پڑوسی ممالک کی منشیات کے خلاف جنگ سے متعلق دوسری علاقائی کانفرنس میں شرکت اور اس ملک کے اعلی حکام سے بات چیت کرنے کے لیے آج پیر کی صبح بغداد پہنچے۔

 بغداد پہنچنے پر احمد وحیدی کا استقبال انکے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشمری نے کیا۔

اس دو روزہ دورے کے دوران وحیدی عراق کی ہمسایہ ممالک کی منشیات کے خلاف جنگ سے متعلق دوسری علاقائی کانفرنس میں شریک ممالک کے وزراء کے ساتھ خطے میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کے حوالے سے بات چیت، نیز عراقی اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات اور اربعین واک سے متعلق امور پر گفتگو اس دورے کے اہم نکات ہیں۔

عراق کے ہمسایہ ممالک کی دوسری علاقائی انسداد منشیات کانفرنس آج بروز پیر بغداد میں منعقد ہورہی ہے جس میں رکن ممالک کے وزاراء اور انسداد منشیات کے سربراہان، بشمول ایران، سعودی عرب، اردن، کویت، ترکی، مصر، شام اور لبنان شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 643469

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/643469/ایران-کے-وزیر-داخلہ-کا-دورہ-عراق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com