QR codeQR code

پاکستان وزیر اعظم کی غزہ میں خان یونس کے علاقے پر غاصب اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت

22 Jul 2024 گھنٹہ 22:39

شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے فلسطین میں جاری جنگ بندی اور مسئلے کے حل کیلیے ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔


شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے فلسطین میں جاری جنگ بندی اور مسئلے کے حل کیلیے ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں پر اسرائیلی حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔

 پاکستانی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی غزہ میں خان یونس کے علاقے پر غاصب اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلاء کا موقع بھی نہ دیا گیا، یہ بات واضح ہے کے قابض اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 643517

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/643517/پاکستان-وزیر-اعظم-کی-غزہ-میں-خان-یونس-کے-علاقے-پر-غاصب-اسرائیلی-فورسز-پرتشدد-حملے-شدید-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com