رہبر معظم کے نام بیلجئیم کے جوانوں کا خط،غزہ کے بارے میں یورپی اور امریکی طلباء کے موقف کی حمایت پر شکریہ
بیلجئیم کے جوانوں نے رہبر معظم انقلابی اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام جوابی خط لکھتے ہوئے غزہ کے بارے میں یورپی اور امریکی طلباء کے موقف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے امریکہ اور یورپ کے یونیورسٹی طلباء کے نام خط کے بعد اس کا ردعمل سامنے آنا شروع ہوا ہے۔
بیلجئیم کے طلباء کی ایک جماعت نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام ایک جوابی خط میں ان کا صمیم قلب کے ساتھ شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
خط میں یورپی جوانوں نے لکھا ہے کہ عدالت خواہی اور حقیقت کی جستجو کے بارے میں آپ کے خط سے ہم بہت متاثر ہوئے۔ غزہ کے بارے میں آپ کے غیر متزلزل موقف رکھتے ہیں جو دنیا کے لئے تاثیر کن ہے۔ آپ نے دنیا کو درپیش چلینجز سے نمٹنے کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں۔
جوانوں نے مزید لکھا ہے کہ ہم اسلام کے بارے میں گہرائی سے مطالعہ کرنے کا عزم مصمم رکھتے ہیں۔
خط میں جوانوں نے لکھا ہے کہ یورپ اور امریکہ میں طلباء کی طرف غزہ کے حق میں مظاہرہ کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مغربی جوان طبقہ دنیا میں رائج غیر منصفانہ نظام سے آگاہ ہوچکا ہے اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون اور تعمیری گفتگو کے لئے تیار ہیں۔
بلیجئیم کے جوانوں کا خط LETTER4LEADER کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر فارسی، انگریزی، عربی اور فرانسیسی زبانوں میں گردش کررہا ہے۔