QR codeQR code

مقاومت روز بروز دنیا کے سامنے اپنی طاقت کا زیادہ سے زیادہ مظاہرہ کررہی ہے

25 Jul 2024 گھنٹہ 17:33

صہیونی وزیراعظم کے امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد رہبر معظم نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل حماس جیسی چھوٹی تنظیم کے مقابلے میں بے بس ہوگئے ہیں۔


صہیونی وزیراعظم کے امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد رہبر معظم نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل حماس جیسی چھوٹی تنظیم کے مقابلے میں بے بس ہوگئے ہیں۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مقاومت روز بروز دنیا کے سامنے اپنی طاقت کا زیادہ سے زیادہ مظاہرہ کررہی ہے۔

صہیونی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو کے امریکی کانگریس سے خطاب کی مناسبت سے ایکس پر ایک پیغام انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت سیاسی، دفاعی اور اقتصادی طاقت سے بھرپور امریکہ کی پشت پناہی کے ساتھ حماس کے ساتھ نبرد آزما ہے تاہم فلسطینی تنظیم نے دونوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔

یاد رہے کہ نتن یاہو نے امریکی کانگریس سے خطاب کے دوران غزہ جنگ میں صہیونی حکومت کی پہلے سے مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کی ہے۔ صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں اب تک 39670 فلسطینی بے گناہ شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور معصوم بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 643856

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/643856/مقاومت-روز-بروز-دنیا-کے-سامنے-اپنی-طاقت-کا-زیادہ-سے-مظاہرہ-کررہی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com