QR codeQR code

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اہم ٹھکانے پر حملہ

25 Jul 2024 گھنٹہ 19:35

 المیادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان  نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع قصبے "شتولہ" میں اس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں صیہونی فوجی  جمع تھے۔


لبنان حزب اللہ نے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر جوابی حملے جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے ایک اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

 المیادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان  نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع قصبے "شتولہ" میں اس عمارت کو نشانہ بنایا جہاں صیہونی فوجی  جمع تھے۔

حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ المنارہ کالونی میں مناسب ہتھیاروں سے اس عمارت کو نشانہ بنایا گیا جہاں صیہونی فوجی موجود تھے ۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ  المنارہ پر حملہ، غزہ کی حمایت اور خاص طور پر کفر حمام میں  صہیونی دشمن کی جارحیت کے جواب میں کیا گيا ہے۔

صہیونی میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ شتولہ پر چار راکٹ فائر کیے گئے جو ایک عمارت سے ٹکرائے ہيں۔

ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق المنارہ قصبے میں بھی اینٹی آرمر میزائل لگنے سے آگ لگی تھی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے ساتھ ہی حزب اللہ نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین پر حملے شروع کر دیئے تاکہ صیہونی فوج کا ایک بڑا حصہ جنوبی لبنان سے ہونے والے حملوں کی وجہ سے مصروف ہو جائے اور غزہ پر دباؤ کم ہو جائے۔

حزب اللہ لبنان کی کارروائيوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین اور جنوبی لبنان کی سرحد سے لگے علاقوں میں صیہونی بستیاں خالی ہو چکی ہيں اور کوئی بھی صیہونی حزب اللہ کے خوف سے واپسی پرتیار نہيں ہے۔


خبر کا کوڈ: 643858

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/643858/مقبوضہ-فلسطین-کے-شمال-میں-صیہونی-فوج-ایک-اہم-ٹھکانے-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com