QR codeQR code

کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے صہیونی آبادکاری کو فوری طور پر بند کرنا ہوگا

27 Jul 2024 گھنٹہ 16:33

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے غرب اردن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعے سے پہلے ہی صہیونی آبادکاری کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے۔


اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے غرب اردن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعے سے پہلے ہی صہیونی آبادکاری کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے۔

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبنزیا نے فلسطین کے مغربی کنار میں موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے صہیونی آبادکاری کو فوری طور پر بند کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکام بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں اور مغربی کنارے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

نبنزیا نے کہا کہ غرب اردن میں فلسطینیوں کی زمینوں پر صہیونیوں کی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو انسانی المیہ وجود میں آسکتا ہے۔

دوسری جانب مغربی کنارے سے فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے کم از کم دس فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 644060

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/644060/کسی-بھی-بڑے-ناخوشگوار-واقعے-کو-روکنے-کے-لئے-صہیونی-آبادکاری-فوری-طور-پر-بند-کرنا-ہوگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com