ہمارا وژن ایک ترقی یافتہ ایران ہے جس کے لئے رہبر معظم کی حکمت عملی کے تحت عمل کریں گے
ایرانی صدر ڈاکٹر پزشکیان نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی جانب سے صدارتی توثیق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وژن ایک ترقی یافتہ ایران ہے جس کے لئے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی حکمت عملی کے تحت عمل کریں گے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی جانب سے صدارتی توثیق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چودہویں صدارتی انتخابات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں خاکپائے ملت ایران ہوں جنہوں نے اپنے ووٹوں سے یہ گرانقدر ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈال دی۔ میں آج سے عملی طور پر عوام کو جوابدہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے میری صدارت کا توثیق نامہ جاری کردیا اور مجھے ایرانی قوم کے سامنے مسئول بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین نے ہماری جو ذمہ داری معین کی ہے وہ حقیقت میں رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے وضاحت کے ساتھ حکمت عملی اور وژن کی صورت میں بیان کیا ہے۔ ہمیں اسی راستے پر حرکت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں ایران کا ایسا نقشہ کھینچا گیا ہے جو اقتصادی، علمی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خطے اور عالم اسلام میں سرفہرست ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ ہمارا وژن ایک ترقی یافتہ ایران ہے۔