QR codeQR code

رہبر معظم انقلاب سے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی ملاقات

30 Jul 2024 گھنٹہ 15:04

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اعلی سطحی سرکاری وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔


تاجکستان کے صدر نے صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اعلی سطحی سرکاری وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔

تاجک صدر نے اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای  سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دروان رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطحی وفود کے تبادلے کی اہمیت اور افادیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان ایران، افغانستان اور تاجکستان کی مشترکہ زبان ہے جس کی ترویج کے لئے باہمی تعاون میں مزید اضافہ کرنا چاہئے۔

حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے تاجک صدر کی جانب سے زبان فارسی کی ترویج کے لئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجکستان میں قدیم فارسی رسم الخط کی ترویج ضروری ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ کچھ عناصر ایران اور تاجکستان میں فارسی زبان کی ترویج اور ترقی کے مخالف ہیں۔ ان عناصر کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر تاجکستان کے صدر نے ملک میں زبان فارسی کی ترویج کے لئے کئے گئے اقدامات سے رہبر معظم کو مطلع کیا۔


خبر کا کوڈ: 644432

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/644432/رہبر-معظم-انقلاب-سے-تاجکستان-کے-صدر-امام-علی-رحمان-کی-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com