پولیس عدالت کے شعبہ "مو" نے جمعرات 22 ستبمر کو دو با حجاب خواتین کو برقعہ پہننے پر مجرم قراد دیکر ان پر جرمانہ عائد کیا۔
فرانس:
برقعہ پہننے کیلئے جرمانہ ادا کرنے والی پہلی خاتون
تنا(TNA)برصغیر ھند بیورو
26 Sep 2011 گھنٹہ 15:37
پولیس عدالت کے شعبہ "مو" نے جمعرات 22 ستبمر کو دو با حجاب خواتین کو برقعہ پہننے پر مجرم قراد دیکر ان پر جرمانہ عائد کیا۔
11اپریل یعنی عمومی مقامات برقعہ پہننے پر پابندی عائد ہونے کے دن سے لیکر پہلی بار عدالت نے باحجاب خواتین پر برقع پہننے پر جرمانہ عائد کردیا۔
یہ دونوں خواتین مئ کے مہینے میں مکمل حجاب کے ساتھ شہر مو کی مونسپلٹی میں داخل ہوئے تھے۔ مو شہر کا مئیر ژان فرانسوا کوپہ ہے جو کہ فرانس میں اسلام مخالف قانون لاگو کرنے کی سفارش کرنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
سفیر نیوز کے مطابق ، دونوں خواتین نے مو عدالت میں اپیل دائر کی ہے اگر اس عدالت سے انصاف نہ ملا تو یورپی انسانی حقوق سپریم کورٹ کو رجوع کریں گی۔
مجلس "میرے قانون اساسی کو چھونا نہیں!" کے ترجمان رشید نکاز جو کہ ابتداء سے ہی اس قانون کے مخالف رہے ہیں نے اعلان کیا کہ ان دو خواتین کیلئے 120 اور 80 یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن باحجاب خواتین پر جرماہ عائد کیا جائے گا انکا جرمانہ وہ ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 64459