QR codeQR code

کمانڈر اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ اقدام ہے اور اس کا جواب ضرور دیا جائے گا

31 Jul 2024 گھنٹہ 15:52

حماس کے سیاسی دفتر کے رکن موسی ابو مرزوق نے بدھ کی صبح کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔


حماس کے سیاسی دفتر کے رکن موسی ابو مرزوق نے بدھ کی صبح کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

موسی ابو مرزوق نے کہا : کمانڈر اسماعیل ہنیہ کا قتل ایک بزدلانہ اقدام ہے اور اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے ایک اعلامیہ میں بتایا تھا کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ اور ان کا ایک محافظ تہران میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے۔

اعلامیہ کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

فلسطین کی بہادر قوم، ملت اسلامیہ اور مزاحمتی محاذ کے بہادر جوانوں اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں کہ گزشتہ شب (بدھ) دیر گئے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ کی رہائش گاہ کو تہران میں نشانہ بنایا گیا جس میں وہ اور انکا ایک محافظ شہید ہوگئے۔

واقعے کی تحقیقات جا رہی ہیں اور تفصیلات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا


خبر کا کوڈ: 644605

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/644605/کمانڈر-اسماعیل-ہنیہ-کا-قتل-ایک-بزدلانہ-اقدام-ہے-اور-اس-جواب-ضرور-دیا-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com