QR codeQR code

غزہ میں کم سے کم اکہتر عام فلسطینی شہری شہید

25 Aug 2024 گھنٹہ 16:20

 اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے جمعے کی رات  بتایا ہے کہ  سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چالیس ہزار تین سو  چونتس ہوچکی ہے ۔


طبی ذرائع نے سنیچر کی رات رپورٹ دی ہے کہ مرکزی اور جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں کم سے کم اکہتر عام فلسطینی شہری شہید ہوچکے تھے۔

 اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے جمعے کی رات  بتایا ہے کہ  سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چالیس ہزار تین سو  چونتس ہوچکی ہے ۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 93 ہزار 356 ہوچکی ہے۔

فلسطین  کی محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح غزہ کے مخلتف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں پچاس فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

اسی کے ساتھ غزہ کے سول ڈیفنس کے ادارے کے بتایا تھا کہ جمعے کو مصطفی حافظ نامی اسکول پر بمباری میں کم سے کم دس افراد شہید ہوگئے تھے۔

 غزہ کے سول ڈیفنس نے بتایا کہ اس اسکول میں سات سو فلسطینی پناہ گزین تھے ۔


خبر کا کوڈ: 647525

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/647525/غزہ-میں-کم-سے-اکہتر-عام-فلسطینی-شہری-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com