QR codeQR code

بیت لحم میں ایک بس میں دستی بم حملہ، ایک صیہونی فوجی افسر ہلاک اور ایک فوجی زخمی

26 Aug 2024 گھنٹہ 15:21

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ جنوبی بیت لحم میں "مارا رابہ" نامی گاؤں کے نزدیک ایک بس پر کسی دھماکہ خیز چیز سے حملہ ہوا ہے ۔


بیت لحم میں ایک بس میں دستی بم سے کئے جانے والے حملے میں ایک صیہونی فوجی افسر ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوگیا۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ جنوبی بیت لحم میں "مارا رابہ" نامی گاؤں کے نزدیک ایک بس پر کسی دھماکہ خیز چیز سے حملہ ہوا ہے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد صیہونی فوجیوں نے اطراف کی سڑکیں بند کرکے حملہ آور کا پتہ لگانے کے لئے جستجو شروع کردی ۔

عبرانی زبان کے میڈیا ذرائع نے بھی پیر کو خبردی ہے کہ بیت لحم کے نزدیک صیہونی حکومت کے فوجیوں کی ایک بس پر بم سے حملہ کیا گیا ہے۔  

 ارنا کے مطابق صیہونی فوج نے اس سے پہلے  لبنانی اور فلسطینی مجاہدین کے حملے میں اپنے تین فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

 صیہونی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کو عکا کے ساحل کے نزدیک ایک بحری جہاز پر میزائل لگنے سے بحریہ کا ایک فوجی ہلاک اور ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔

 صیہونی فوج نے بتایا تھا کہ اس کے دو فوجی غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں ہلاک ہوگئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ایک اور صیہونی فوجی غزہ میں استقامتی محاذ کے مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں زخمی ہوگیا۔

اس سے پہلے سنیچر کو بھی القسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس کے مجاہدین نے چند صیہونی فوجیوں کو دیر البلح میں ایک سرنگ کے  پاس لے گئے اور پھر ٹارگیٹیڈ دھماکہ کردیا جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔ 


خبر کا کوڈ: 647635

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/647635/بیت-لحم-میں-ایک-بس-دستی-بم-حملہ-صیہونی-فوجی-افسر-ہلاک-اور-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com