QR codeQR code

ایرانی صوبہ فارس میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، تین جاں بحق اور 48 افراد زخمی

26 Aug 2024 گھنٹہ 15:29

صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ مہدی خوبیار نے پیر کی صبح اس بارے میں بتایا کہ پانچ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئيں ۔


صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ نے بتایا ہے کہ نی ریز – سیرجان  روڈ پر ایک ٹرک سے پاکستانی زائرین کی بس کے تصادم میں تین جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہوگئے۔ 

صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ مہدی خوبیار نے پیر کی صبح اس بارے میں بتایا کہ پانچ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئيں ۔

 انھوں نے بتایا کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہلال احمر کی ایمبولنسوں نے نی ریز اسپتال منتقل کردیا ہے

صوبہ فارس کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ نے بتایا کہ اس حادثے میں  تین پاکستانی زائرین جاں بحق اور اڑتالیس زخمی ہوگئے۔

اس سلسلے میں صوبہ فارس کے ٹریفک پولیس کے کرنل عبدالہاشم دہقانی نے بتایا ہے کہ ایکسیڈنٹ کی وجہ بس کے بریک سسٹم میں فنی خرابی تھی جس کی وجہ سے بریک نہ لگ سکا اور زائرین کی بس ایک ٹرک سے جاکر ٹکرا گئی ۔
 


خبر کا کوڈ: 647640

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/647640/ایرانی-صوبہ-فارس-میں-پاکستانی-زائرین-کی-بس-کو-حادثہ-تین-جاں-بحق-اور-48-افراد-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com