QR codeQR code

دہشت گرد تنظیم کے ساتھ اقوام متحدہ کے سابق رپورٹر کی موجودگی سب کچھ واضح کر رہی ہے

27 Aug 2024 گھنٹہ 13:41

عباس علی کد خدائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹروں کی رپورٹوں کو ہر طرح کے اثر و رسوخ، اشتعال، دباؤ، دھمکی یا بیرونی مداخلت سے عاری ہونا چاہیے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کی نگہبان کونسل کے رکن نے لکھا ہے: دہشت گرد تنظیم کے ساتھ اقوام متحدہ کے سابق رپورٹر کی موجودگی سب کچھ واضح کر رہی ہے۔ اس طرح کے رپورٹر، انسانی حقوق کے محافظ نہیں بلکہ بین الاقوامی قتل و جرائم میں مددگار ہيں۔

عباس علی کد خدائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے: اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹروں کی رپورٹوں کو ہر طرح کے اثر و رسوخ، اشتعال، دباؤ، دھمکی یا بیرونی مداخلت سے عاری ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا: دہشت گرد تنظیم کے ساتھ اقوام متحدہ کے سابق رپورٹر کی موجودگی سب کچھ واضح کر رہی ہے۔ اس طرح کے رپورٹر، انسانی حقوق کے محافظ نہیں بلکہ بین الاقوامی قتل و جرائم کے مددگار ہيں۔

حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ کے سابق رپورٹر جاوید رحمن ایم کے او دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کے ساتھ نظر آئے تھے۔

واضح رہے ایران  میں  انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی  رپورٹر جاوید رحمان کا  کا عہدہ  تین سال کے  دو دوروں کے بعد  جولائی 2024 میں  ختم ہو گیا۔ وہ برطانوی شہری ہیں اور ہمیشہ ہی  دہشت گرد تنظیم ایم کے او کی حمایت کرتے ہوئے اس کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔

جاوید رحمان نے اپنی جانبدارانہ اور سیاست کے متاثر  رپورٹيں تیار کرکے ایران پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ کی راہ ہموار کرنے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے حال ہی میں دہشت گرد تنظیم ایم کے او کی ایران مخالف کانفرنس میں بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 647739

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/647739/دہشت-گرد-تنظیم-کے-ساتھ-اقوام-متحدہ-سابق-رپورٹر-کی-موجودگی-سب-کچھ-واضح-کر-رہی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com