QR codeQR code

رفح کراسنگ اور فلاڈیلفیا کوریڈور میں صیہونی رجیم کی موجودگی کی مصر کی مخالفت

27 Aug 2024 گھنٹہ 15:15

مصر صیہونی حکومت اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے  امریکہ اور قطر کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔


مصر کے ایک اعلیٰ سیکورٹی ذریعے نے رفح کراسنگ اور فلاڈیلفیا کوریڈور میں صیہونی رجیم کی موجودگی کی مصر کی طرف سے ایک بار پھر مخالفت سے آگاہ کیا۔

مصر کے ایک اعلیٰ سیکورٹی ذریعے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر صیہونی حکومت اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے  امریکہ اور قطر کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

اس اعلیٰ سطحی سیکورٹی ذریعے نے کہا: مصر اپنی قومی سلامتی اور دوست اور برادر ملک فلسطین کے حقوق کی حفاظت کی بنیاد پر غزہ کے تنازعہ کے فریقین کے درمیان ثالثی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر نے ایک بار پھر تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ رفح کراسنگ یا فلاڈیلفیا کوریڈور میں صیہونی حکومت کی موجودگی کو کسی صورت قبول نہیں کرتا۔


خبر کا کوڈ: 647751

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/647751/رفح-کراسنگ-اور-فلاڈیلفیا-کوریڈور-میں-صیہونی-رجیم-کی-موجودگی-مصر-مخالفت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com