QR codeQR code

پاکستان و ایران بارڈر پر نوکر امام رضاؑ آرگنائزیشن کے سینکٹروں رضاکار ان زائرین کی خدمت میں مصروف

27 Aug 2024 گھنٹہ 15:11

سیستان و بلوچستان کا سرحدی بارڈر ریمدان ہر سال کی طرح اس سال بھی اربعین امام حسینؑ کے موقع پر زائرین کی آمد کی بدولت مصروف رہا۔ نوکر امام رضاؑ آرگنائزیشن کے سینکٹروں رضاکار ان زائرین کی خدمت میں مصروف رہے۔


سیستان و بلوچستان کا سرحدی بارڈر ریمدان ہر سال کی طرح اس سال بھی اربعین امام حسینؑ کے موقع پر زائرین کی آمد کی بدولت مصروف رہا۔ نوکر امام رضاؑ آرگنائزیشن کے سینکٹروں رضاکار ان زائرین کی خدمت میں مصروف رہے۔

زائرین کی پذیرائی کیلئے جہاں ان کی سفری مشکلات اور تھکن دور کرنے کیلئے نیاز امام حسینؑ اور آرام کے انتظامات کئے تھے وہیں ان کے کربلا کی جانب سفر میں بھی خدمات انجام دی گئیں۔ نوکر امام رضاؑ آرگنائزیشن کے رہنما حسن رضا سہیل نے نے کہا کہ آستان امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے نگران ایک ادارہ ہے اور ایک بہت بڑا ادارہ ہے جس کے زیر اہتمام بہت سارے پروجیکٹ جو ہیں وہ کام کر رہے ہیں اسی میں سے ایک پروجیکٹ یہ ہے کہ جو زائرین اربعین امام حسین علیہ السلام کے لیے براستہ روڈ ایران کے اندر داخل ہوتے ہیں مختلف ایران کے بارڈرز سے جس میں ایک بارڈر یہ ریمدان سیستان بلوچستان کا بارڈر بھی ہے ۔

اس ادارے میں کراچی اور دیگر شہر کے اسکاوئٹس شامل ہے جو زئراین کی خدمت کررہے ہیں۔

گزشتہ سالوں میں یہاں کافی مشکلات درپیش تھیں زائرین کو اور زائرین بھی بہت کثیر تعداد یہاں اتی تھی خصوصا وہ زائرین جو پاکستان سے یہاں پہ تھے ان کو زبان کے لحاظ سے بہت مشکل  ہوتی تھی اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارہ قائم کیا گیا استان رضوی کے زیر اہتمام جس میں تمام کے تمام جو رضاکار ہیں وہ پاکستان سے یہاں ائے ہیں جس کے سربراہ ریاض الحسن صاحب ہیں جو اس وقت میر جاوا پر جو تافتان کے بارڈر پر پاکستان کے ساتھ لگتا ہے وہاں پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

جناب حسن رضا سہیل نے مطابق کہ یہاں روزانہ تقریبا 10 سے 15 ہزار زائرین جو ہیں وہ اتے ہیں اور ان کو پھر اگے یا تھوڑی دیر ٹھہرایا جاتا ہے ان کے ناشتے کا اگر کھانے کا وقت ہے کھانے کا ان کے ارام کا خیال رکھا جاتا ہے اور پھر باقاعدہ ان کو ایک کانوائی کی شکل میں یہاں سے بسوں کے ذریعے سے عرقا بارڈر کی طرف روانہ کیا جاتا ہے اس سلسلے میں جو یہاں  نوکر امام رضا علیہ السلام کے تحت مختلف کیمپ لگائے گئے ۔

ہمیں جو ذمہ داری تخفیف کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ پاکستانی زائرین کو ہم خوش امدید کہیں ان کے استقبال کریں ان کی رہنمائی کریں مختلف کیمپس میں یہاں پر میڈیکل کیمپ لگے ہوئے ہیں یہ استقبالیہ ہے ہمارا یہاں سبیل لگی ہوئی ہے یا پاکستانی کھانے جو ہے بنائے جا رہے ہیں اور اسی طریقے سے ایک ماہ موقع لگے ہوئے ہیں جس میں باقاعدہ اچھے ایئر کنڈیشنز لگے ہوئے ہیں۔

زائرین کی کثیر تعدادد جو ہے وہ داخل ہوتی ہے یہاں ارام کرتی ہے یہاں سے کچھ در آرام کرنے کے بعد اپنا آگے کا سفر جاری کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 647757

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/647757/پاکستان-ایران-بارڈر-پر-نوکر-امام-رضا-ا-رگنائزیشن-کے-سینکٹروں-رضاکار-ان-زائرین-کی-خدمت-میں-مصروف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com