QR codeQR code

یمن کے ساحلی شہر عدن میں گیس فیلڈ میں دو شدید دھماکے

31 Aug 2024 گھنٹہ 21:23

یمن کے شہر عدن میں گیس فیلڈ میں دھماکے کی وجہ سے 5 ہلاک اور 13 زخمی ہوگئےہیں۔


یمن کے شہر عدن میں گیس فیلڈ میں دھماکے کی وجہ سے 5 ہلاک اور 13 زخمی ہوگئےہیں۔

یمن کے ساحلی شہر عدن میں گیس فیلڈ میں دو شدید دھماکے ہوئے ہیں۔ 

قاہرہ الاخباریہ نے خبر دی ہے کہ شہر کے شمالی حصے میں دو دھماکوں کے بعد پورا علاقہ لرز اٹھا اور تباہی پھیل گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام کو دو دھماکے ہوئے دوسرا دھماکہ زیادہ شدید تھا۔ گیس لے جانے والے ٹینکر میں دھماکے کی وجہ سے اردگرد کے علاقے میں زیادہ تباہی پھیلی۔ 

عدن سے ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد متاثرین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک جبکہ 13 زخمی ہیں۔ 

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 648162

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/648162/یمن-کے-ساحلی-شہر-عدن-میں-گیس-فیلڈ-دو-شدید-دھماکے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com