QR codeQR code

ایران میں رحلت رسول اکرم ص اور امام حسن ع کی شہادت کے موقع پر مجلس عزا کا سلسلہ جاری

2 Sep 2024 گھنٹہ 16:13

28 صفر کو رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور ان کے نواسے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ایران کے دوسرے صوبوں کی طرح مشرقی آذربائیجان میں بھی مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں۔


صوبہ مشرقی آذربائیجان میں رحلت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مجلس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔

28 صفر کو رسول اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور ان کے نواسے حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ایران کے دوسرے صوبوں کی طرح مشرقی آذربائیجان میں بھی مجالس عزا منعقد کی جارہی ہیں۔

صوبائی صدر مقام تبریز میں مختلف انجمنوں اور ماتمی دستوں کی طرف سے عزاخانوں میں مجالس عزا اور ماتم داری کی جارہی ہے۔

شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں پر سیاہ پرچم نصب کئے گئے ہیں جوکہ صفر کے آخر تک لہرائے جائیں گے۔

مجالس عزا کے دوران خطباء اور ذاکرین رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی سیرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 648343

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/648343/ایران-میں-رحلت-رسول-اکرم-ص-اور-امام-حسن-ع-کی-شہادت-کے-موقع-پر-مجلس-عزا-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com