QR codeQR code

عراقی حکومت کا 27 سال بعد مردم شماری نومبر میں کرانے کا اعلان

3 Sep 2024 گھنٹہ 19:49

واضح رہے کہ عراق میں ہر دس سال بعد مردم شماری کرانا طے ہے۔  آخری مردم شماری 1997 میں ہوئی لیکن وہ 15 صوبوں تک ممکن ہو سکی تھی، ملک کے تین شمالی صوبوں میں اس وقت بھی مردم شماری موخر رہی۔

عراق کی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کی شراکت داری سے 27 سال بعد مردم شماری نومبر میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے 20 اور 21 نومبر کو ملک میں کرفیو نافذ رہے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں ہر دس سال بعد مردم شماری کرانا طے ہے۔  آخری مردم شماری 1997 میں ہوئی لیکن وہ 15 صوبوں تک ممکن ہو سکی تھی، ملک کے تین شمالی صوبوں میں اس وقت بھی مردم شماری موخر رہی۔

عراق میں امن و امان کی فضا بہتر ہونے کے باعث 27 سال بعد مردم شماری 20 اور 21 نومبر کو کرائی جائے گی۔ 2010 میں بھی ایک کوشش کی گئی لیکن اچانک ملک کے حالات خراب ہونے کے باعث مردم شماری کو معطل کرنا پڑا۔
 
خبر کا کوڈ: 648465

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/648465/عراقی-حکومت-کا-27-سال-بعد-مردم-شماری-نومبر-میں-کرانے-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com