QR codeQR code

 عتبہ الحسینیہ کی جانب سے شیخ ابراہیم زکزاکی کو حضرت امام حسین ع کے روضہ کا علم عطا کیا گیا

3 Sep 2024 گھنٹہ 20:57

شیخ زکزاکی نے طلباء کو اہل بیت و آئمہ معصومین علیہم السلام، خصوصاً حضرت امام علی علیہ السلام کی زندگی کو اپنا نمونہ بنانے کی بھی ترغیب دی اور انہیں تاکید کی کہ وہ علم کے راستے پر چلتے ہوئے ان کے اصولوں اور تعلیمات کو پیش نظر رکھیں۔


 عتبہ الحسینیہ نے بروز اتوار خاتم الانبیاء ہال، کربلا مقدسہ میں ایک پروقار تقریب کے دوران نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ کا علم عطا کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام، طلباء، اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ، محترمہ زینت ابراہیم بھی موجود تھیں، جنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ اس اعزاز کو قبول کیا۔شیخ زکزاکی کو علم سے نواز نے کا مقصد ان کی اسلام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف اور ان کی خدمات کو سراہنا تھا۔

تقریب کے بعد، شیخ ابراہیم زکزاکی نے مختلف دینی مدارس میں زیر تعلیم نائجیریائی طلباء سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں طلباء کو علم کے حصول کے حقیقی مقاصد پر غور کرنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر خود شناسی پیدا کریں اور خود کو بہتر بنانے کی کوشش کریں، تاکہ وہ تعلیم دینے کے عمل کو بخوبی انجام دے سکیں۔

شیخ زکزاکی نے طلباء کو اہل بیت و آئمہ معصومین علیہم السلام، خصوصاً حضرت امام علی علیہ السلام کی زندگی کو اپنا نمونہ بنانے کی بھی ترغیب دی اور انہیں تاکید کی کہ وہ علم کے راستے پر چلتے ہوئے ان کے اصولوں اور تعلیمات کو پیش نظر رکھیں۔

اس موقع پر، طلباء نے بھی شیخ زکزاکی سے اپنے عقیدت کا اظہار کیا اور ان کی رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 648471

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/648471/عتبہ-الحسینیہ-کی-جانب-سے-شیخ-ابراہیم-زکزاکی-کو-حضرت-امام-حسین-ع-کے-روضہ-کا-علم-عطا-کیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com