QR codeQR code

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کا مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر حیفا پر حملہ

4 Sep 2024 گھنٹہ 16:45

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج بدھ کو مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر حیفا پر ڈرون حملہ کیا ہے۔


عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے بدھ کو مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر حیفا پر حملہ کیا ہے

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج بدھ کو مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر حیفا پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈرون حملہ غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام جاری رہنے کے جواب میں کیا گیا ہے ۔

صیہونی حکومت کی فوج نے اس خبرکی تصدیق کی ہے لیکن اسی کے ساتھ دعوی کیا ہے کہ اس نے اس ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے ابھی حال میں مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا کے صنعتی بجلی گھر "الون تافور" پر حملہ کیا تھا۔

 عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر اس کے حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اس سے پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ پر حملے بند نہ ہوئے توصیہونی اہداف پر اس کے حملے بڑھ جائيں گے۔  


خبر کا کوڈ: 648540

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/648540/عراق-کے-اسلامی-استقامتی-گروہ-کا-مقبوضہ-فلسطین-ساحلی-شہر-حیفا-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com