QR codeQR code

غزہ کی جنگ شروع ہونے سے اب تک 10 ہزار 400 صیہونی فوجی زخمی

4 Sep 2024 گھنٹہ 16:47

صیہونی میڈیا نے  یہ تو بتایا ہے کہ جنگ غزہ میں 10 ہزار 400 صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔


صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ شروع ہونے سے اب تک 10 ہزار 400 صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی میڈیا نے  یہ تو بتایا ہے کہ جنگ غزہ میں 10 ہزار 400 صیہونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے 9 اگست کو صیہونی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ جنگ غزہ میں اس کے 689  فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

 جنگ غزہ کو گیارہ ماہ ہورے ہیں لیکن سخت سنسر کی وجہ سے اسرائیلی فوج نے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کے صحیح اعدادوشمارجاری نہیں کئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ جنگ غزہ میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی صحیح تعداد ظاہر ہونے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف سخت ردعمل آسکتاہے۔

 صیہونی ذرائع  ابلاغ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی جو تعداد  فوج بتاتی ہے وہ اسپتالوں کے اعلان کردہ اعدادوشمار سے بہت کم ہے۔

صیہونی حکومت کے کان ٹی وی چینل نے بھی اعلان کیا تھا صیہونی حکومت نے اسپتالوں کو حکم دیا ہے کہ فوج سے ہم آہنگی کے بغیر فوجیوں کے جانی نقصانات کے بارے میں کوئی اعدادوشمار جاری نہ کریں۔ 


خبر کا کوڈ: 648541

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/648541/غزہ-کی-جنگ-شروع-ہونے-سے-اب-تک-10-ہزار-400-صیہونی-فوجی-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com