QR codeQR code

الکرامہ آپریشن کا صیہونی معاشرے اور غاصب رجیم کے مجرم اور فاشسٹ حکام کے لیے پیغام یہ ہے

9 Sep 2024 گھنٹہ 15:08

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے کہا کہ الکرامہ کراسنگ کی بہادرانہ کارروائی نے صہیونی دشمن اور اس کے حامیوں کی سکیورٹی، انٹیلی جنس اور فوجی ناکامی کو واضح کر دیا ہے۔


فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے ایک بیان جاری کرکے اردن اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر الکرامہ آپریشن پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کے انفارمیشن آفس نے ایک بیان میں اردن اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع الکرامہ کراسنگ پر فائرنگ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور نسل کشی کا جائز جواب اور ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے کہا کہ الکرامہ کراسنگ کی بہادرانہ کارروائی نے صہیونی دشمن اور اس کے حامیوں کی سکیورٹی، انٹیلی جنس اور فوجی ناکامی کو واضح کر دیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کا صیہونی معاشرے اور غاصب رجیم کے مجرم اور فاشسٹ حکام کے لیے پیغام یہ ہے کہ جو بھی آگ لگائے گا وہ خود بھی اس میں جلے گا اور ہماری قوم، سرزمین اور پناہ گاہوں کے خلاف صیہونی رجیم کے جرائم اور نسل کشی میں اضافے کے نتیجے میں انتقام کی آگ بھڑک اٹھے گی۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اس بات پر زور دیا کہ الکرامہ آپریشن نے ثابت کر دیا کہ مختلف محاذوں پر فلسطینی قوم اور ملت کے عزم کو کمزور نہیں کیا جائے گا بلکہ فلسطینی قوم ملت اسلامیہ کی حمایت سے ہر روز صہیونی دشمن اور غاصب آباد کاروں کو سرپرائز دے گی۔

ان تنظیموں نے فلسطینی قوم اور پوری اسلامی و عرب دنیا کے غیرت مند نوجوانوں کو غاصب صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی دعوت دی۔


خبر کا کوڈ: 649027

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/649027/الکرامہ-آپریشن-کا-صیہونی-معاشرے-اور-غاصب-رجیم-کے-مجرم-فاشسٹ-حکام-لیے-پیغام-یہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com