QR codeQR code

عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا پہلا مرحلہ اس سال کے آخر میں شروع ہوگا

9 Sep 2024 گھنٹہ 16:59

 عراقی وزیر دفاع ثابت العباسی نے کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا پہلا مرحلہ اس سال  2024 سے شروع ہوگا جو 2025 تک جاری رہے گا۔


عراقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا پہلا مرحلہ اس سال کے آخر میں شروع ہوگا جو 2025ء تک جاری رہے گا۔

 عراقی وزیر دفاع ثابت العباسی نے کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا پہلا مرحلہ اس سال  2024 سے شروع ہوگا جو 2025 تک جاری رہے گا۔

جب کہ بعض ذرائع نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ "ملک کا عراق سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

العباسی نے کہا کہ عراق اور امریکہ نے دو مرحلوں میں نام نہاد "بین الاقوامی اتحاد" (امریکہ کی زیرکمان افواج) کے مشن کے خاتمے پر اتفاق کیا۔

عراقی وزیر دفاع نے نشاندہی کی کہ امریکی انخلاء کا دوسرا مرحلہ 2026 میں مکمل ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 649029

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/649029/عراق-سے-امریکی-فوجیوں-کے-انخلاء-کا-پہلا-مرحلہ-اس-سال-آخر-میں-شروع-ہوگا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com